07 August 2019 - 12:11
News ID: 440997
فونت
کانگریس کے سربراہ راہل گاندھی نے ھندوستانی آئین میں کشمیر سے متعلق آرٹیکلز 370 اور 35 اے کی صدارتی حکم نامے سے منسوخی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی نے بھارت کی تباہی کے اسباب فراہم کردیئے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کی حزب اختلاف جماعت کانگریس آئی کے سربراہ راہل گاندھی نے ھندوستانی آئین میں کشمیر سے متعلق آرٹیکلز 370 اور 35 اے کی صدارتی حکم نامے سے منسوخی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی نے ھندوستان کی تباہی کے اسباب فراہم کردیئے ہیں۔

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اپنے مذمتی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اس حرکت سے ھندوستانی قومی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

راہل گاندھی نے اپنے تازہ ٹویٹ میں لکھا: " جموں و کشمیر کے ٹکڑے کرنے، منتخب نمائندوں کو قید کرنے اور ہمارے آئین کی خلاف ورزی سے قومی یکجہتی کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔ یہ قوم عوام سے بنی ہے، زمین کے پلاٹوں سے نہیں۔ انتظامی اختیار کا یہ غلط استعمال ہماری قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرات اور مضمرات کا حامل ہے۔" /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬