‫‫کیٹیگری‬ :
07 August 2019 - 19:15
News ID: 441003
فونت
آیت الله العظمی سید علی سیستانی کے نمائندہ:
آیت الله العظمی سید علی سیستانی کے نمائندہ نے عراق میں پرائویٹ اداروں کے احیاء کی تاکید کی اور کہا: حکومت اقتصادی مشکلات کے حل میں پڑوسی ممالک کو نمونہ عمل بنائے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف عراق سے رپورٹ کے مطابق، آیت الله العظمی سید علی سیستانی کے نمائندہ اور حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام شیخ عبدالمهدی کربلائی نے ایک پروگرام میں جو حرم امام حسین (علیه السلام) کے صحن مطهر میں کثیر عوام کی شرکت میں منعقد ہوا، عراقی یونیورسٹی کے فارغ التحصیلان کے حالیہ اعتراضات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: متعلقہ ادارہ جلد از جلد ان کی مشکلات کو حل کریں اور اس دھرنے کے خاتمہ کے لئے مناسب قدم اٹھائیں ۔

انہوں نے پرائویٹ اداروں پر خصوصی توجہ کرنے کی تاکید کی اور کہا: اقتصادی مسائل کے ذمہ داروں اور ماہرین نے بارہا و بارہا پرائویٹ اداروں پر توجہ اور بند فیکٹریوں کو کھولنے کی تاکید ہے مگر ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی مناسب قدم نہیں اٹھایا گیا ، موجودہ مشکلات کے حل اور بحران سے گزرنے کا امکان موجود ہے ، بہت سارے پڑوسی ممالک نے اقتصادیات کو ٹھیک کر کے اپنی اقتصادی مشکلات کو بہتر بنا لیا ہے ۔

آیت الله العظمی سید علی سیستانی کے نمائندہ نے حکومتی اداروں میں فسادات کی بڑھتی ہوئی شرحوں پر شدید تنقید کی اور کہا: پرائویٹ اداروں کے قیام اور ان کے احیاء کے معنی سماجی اور حکومتی اداروں پر بے توجہی نہیں ہے ، متعلقہ ادارے شخصی اور پارٹی کے مفادات کو دور رکھتے ہوئے ملکی مفادات کے حق میں کام کریں اور مسائل کی درجہ بندی کریں ۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬