‫‫کیٹیگری‬ :
10 August 2019 - 15:04
News ID: 441021
فونت
پاکستان:
ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی جانب سے ڈیرہ اللہ یارمیں کانفرنس " اسلام میں خواتین کے حقوق" کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ کی اہم خواتین دانشور اور ماہرین تعلیم کی شرکت۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفیٰ ویلفیئر آرگنائزیشن ، خانہ فرھنگ ایران کوئٹہ اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام تعمیر ملت پبلک اسکول ڈیرہ اللہ یار میں عظیم الشان کانفرنس بعنوان (اسلام میں خواتین کے حقوق و فرائض) منعقد کی گئی ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی رہنما محترمہ رقیہ سلطانہ نے کہا کہ صنف نسواں کو ہر دور میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا دور جاہلیت میں خواتین کو ننگ و عار کی علامت سمجھا جاتا تھا اسی لیے وہ اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیتے تھے قرآن کریم نے دور جاہلیت کے اس رویئے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے فرمایا(جب نو مولود بچیوں کے بارے میں پوچھا جائے گا کہ انہیں کس جرم میں قتل کیا گیا)دین مقدس اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیٹیاں ذلت نہیں رحمت ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تعمیر ملت پبلک اسکول ڈیرہ اللہ یار کی پرنسپل محترمہ یاسمین بلیدی نے کہا کہ ہم اپنی مظلوم کشمیری بہنوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ ہمارے دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

اس موقع پر محترمہ شبانہ اور محترمہ گلشن زھراء نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر ادارہ جماران حفظ قرآن کریم جیکب آباد کی طالبات نے قرآن کریم کی اجتماعی تلاوت جبکہ مدرسہ خدیجہ الکبری ع کی طالبات نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔

دیگر دانشور مقررین نے اسلام میں خواتین کے حقوق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جتنے حقوق اسلام میں خواتین کے لیے مقرر کیے گیے ہیں اسکی نظیر دیگر متکاتیب میں نہیں ملتی اور اسلام میں ماں، بیٹی اور بیوی ہر لحاظ سے عورت کو اعلی مقام دیا گیا ہے۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬