‫‫کیٹیگری‬ :
11 August 2019 - 21:19
News ID: 441033
فونت
دنیا کے سات ملکوں کے دسیوں ڈاکٹروں نے حکومت نائیجیریا کے نام ایک خط ارسال کرکے آیت اللہ شیخ زکزکی کی انتہائی افسوسناک جسمانی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے جلد علاج و معالجے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سات ملکوں کے ایک سو اڑتالیس ڈاکٹروں نے جن میں ایرانی اور غیر ایرانی ڈاکٹر شامل ہیں ۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی کی میڈیکل رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے خون میں لیڈ پوائزیننگ یا زہریلا مادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے جو بہت ہی خطرناک ۔ ان ڈاکٹروں نے کہا کہ شیخ آیت اللہ زکزکی کو جلد سے جلد ایک اچھے اور بڑے اسپتال میں داخل کرائے جانے کی ضرورت ہے ۔

یہ خط جس پر ہندوستان،پاکستان، لبنان، عراق، افغانستان، شام اور ایران کے ڈاکٹروں نے دستخط کئے ہیں تہران میں نائیجیریا کے سفارتخانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ نائیجیریا کی حکومت نے آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو علاج کے لئے ہندوستان بھیجنے کے لئے نئی شرطیں عائد کردی ہیں۔

نائیجیریا کے صوبے کادونا کے کمشنر برائے سیکورٹی اور داخلہ امور نے کہا ہے کہ شیخ زکزکی کو اسی وقت علاج کے لئے ہندوستان بھیجا جائے گا جب اسپتال میں نائیجیریا کی وزارت خارجہ اہلکاروں کو ان کے پاس جانے کی اجازت ہوگی اور خود شیخ زکزکی کی دو افراد ضمانت لیں گے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ نائیجیریا کی سیکورٹی فورس کے افسران بھی ہندوستان جائیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬