13 August 2019 - 22:05
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441042
فونت
کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد لگایا گیا کرفیو 9 ویں دن بھی جاری ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد لگایا گیا کرفیو 9 ویں دن بھی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کے خوف سے مسلسل 9 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل طور پر معطل جب کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس بند ہے۔

مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث وادی میں اشیائے خورد و نوش کے علاوہ ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت صدارتی حکمنامے کے ذریعے ختم کردی تھی جس کے بعد سے ہی وادی میں کرفیو نافذ ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں