13 August 2019 - 22:23
News ID: 441043
فونت
آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کا دہلی کے مدانتا ہسپتال میں علاج شروع ہو گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی آج اپنی اہلیہ کے ساتھ ہندوستان پہنچ گئے ہیں جہاں دہلی کے مدانتا ہسپتال میں ان کا علاج شروع ہو گیا ہے۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی اپنی اہلیہ کے ہمراہ جب دہلی کے ایئرپورٹ پر پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کرنے کے لئے وہاں ہندوستانی علما اور عوام  کی ایک بڑی تعداد پہلے سے موجود تھی  ۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کا مدانتا اسپتال پہنچتے ہی معائنے کا عمل شروع ہو گیا۔ ساتھ ہی ان کی اہلیہ کا بھی علاج  کیا جا رہا ہے۔ شیخ زکزکی کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے نائیجیریا کی ایک عدالت نے چند روز قبل اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو علاج و معالجے کے لئے ہندوستان  جانے کی اجازت دی تھی۔

عدالت کے حکم کے باوجود نائیجیریا کی فوج اور  حکومت نے آیت اللہ زکزکی کے بیرون ملک سفر میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی لیکن بین الاقوامی دباؤ بڑھنے کے بعد سرانجام انہیں اتوار کو ہندوستان جانے کی اجازت دے دی گئی۔

واضح رہے کہ ابھی بھی شیخ زکزکی کو رہا نہیں کیا گیا ہے عدالت کے فیصلہ کے بعد بھی حکومت ان کو رہا نہیں کر رہی ہے اور نایجیریا حکومت ان کو سخت سیکورٹی میں علاح کے لئے ھندوستان بھیجا ہے جو انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے کہ ایک بےگناہ شخص کے ساتھ اس طرح کا برتاو کیا جائے ۔

قابل ذکر ہے کہ ۱۸۴ ہندوستانی، ایرانی،لبنان، عراقی،افغانستانی، پاکستانی اور شامی ڈاکٹروں نے شیخ زکزاکی کی صحت و کو لاحق خطرات کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

گذشتہ ہفتہ نائجیریا کی عدالت نے شیخ زکزاکی اور ان کی ہمسر کو علاج کے لئے ہندوستان جانے کی اجازت دی تھی ۔

یاد رہے کہ نائجیریا کی حکومت نے ۱۳ دسمبر ۲۰۱۵ میں بقیۃ اللہ امامبارگاہ پر حملہ کرکے شیخ زکزاکی کو زخمی کردیا تھا اور انھیں گرفتار کرکے قید کردیا نائجیریا کی حکومت نے اس حملے میں سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔ نائجیریا کی حکومت کی شیعہ مسلمانوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬