
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق کچھ گھنٹے قبل تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے اسلامی تحریک نائیجیریا کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی کو ٹیلی فون کرکے دہلی کے مدانتا اسپتال میں زیرعلاج ان کی خیریت دریافت کی۔
تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے شیخ زکزکی سے ملاقات کرنے کی کوشش کی مگر جب یہ موقع فراہم نہیں ہو سکا تو انہوں نے ٹیلی فون سے گفتگو کے کے ان کی جسمانی حالت دریافت کی اور ان کے اس حال پر تشویش کا اظہار کیا ۔
اس گفتگو میں تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری نے ان کی جسمانی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آیت اللہ شیخ زکزاکی کو یقین دہانی کرائی کہ اسلامی جمہوریہ اسلامی ایران اور تقریب مذاہب اسلامی اپنی تمام کوشش کرے گی کہ ان کی معالحہ صحیح طریقہ سے انجام پائے ۔
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں اپنے سلسلے میں انجام پانے والی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی علاج و معالجے کا عمل پوری طرح سے شروع نہیں ہوا ہے۔
تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل کے قول کے مطابق شیخ ابراہیم زکزاکی کی ہمت و کافی بہتر ہے اور انہوں نے مومنین سے خصوصی دعا کرنے کی دوخواست کی ہے ۔
آیت اللہ شیخ زکزکی کو چار سال قبل نائیجیریا کی فوج نے شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد جیل میں ان کی جسمانی حالت بے حد خراب ہوگئی اور پھر عدالت کے حکم پر انہیں علاج کے لئے ہندوستان جانے کی اجازت دی گئی۔
آیت اللہ زکزکی منگل کی شام اپنی اہلیہ کے ہمراہ، علاج کے لئے نئی دہلی پہنچے جہاں انہیں میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن کے ترجمان نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ اسپتال میں آیت اللہ زکزکی کے مختلف قسم کے ٹیسٹ انجام دیئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی تحریک نائیجیریا کے بانی شیخ ابراہیم زکزاکی چار سال تک گھر میں نظر بند کی مشقت برداشت کی اور ان پر کئے گئے حملہ میں زخمی ہونے کے بعد صحیح علاج و ڈاکٹر کی سہولیات حکومت کی طرف سے نہ ملنے کی وجہ سے ان کی جسمانی وضعیت شدید خراب ہونے پر نیجیریا کی عدالت سے ان معالجہ کے لئے اجازت حاصل کی گئی جس کے نتیجہ میں گذشتہ روز ھندوستان پہوچے ہیں ۔
قیامت میں عقل کے بقدر ہر ایک کا حساب و کتاب ہوگا / عقل جزا و سزا معیار ہے
داعش کو مات دینے والے عراق کو بھی کو ٹھیک کرسکتے ہیں
طلاب ذاتی مفادات کو خود سے دور رکھیں / لوگوں کے ساتھ تواضع سے پیش آئیں
عراقی عوام کو امریکی جمھوریت کا تحفہ
امریکہ پر اعتبار و بھروسہ محض غلط فمھی ہے / امریکہ، مظاہروں سے ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتا ہے
صدقہ انسان کو بلاؤں سے محفوظ رکھتا ہے
ہندوتوا کی بالادستی کا ایجنڈا ھندوستان کو تباہ کر دے گا / NRC مسلم دشمنی پر مبنی ہے
امر بالمعروف کا فقدان معاشرے کی خرابی کی اہم وجہ / بچوں کو ترجمہ قرآن ضرور پڑھائیں
حجت الاسلام محمد علی صابری کا انتقال / اصغریہ تحریک کا پیغام تعزیت
عوام کی خدمت میں کوتاہی برتنے والے حکام کو دنیا و آخرت میں شرمندگی، ندامت اور عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا
ھندوستان میں مقابلہ حفظ قرآن و حدیث
تیونس میں 70 ویں قرآنی مقابلوں کا آغاز
برطانیہ میں اسلامو فوبیا، باحجاب طالبہ پر بہیمانہ تشدد
امام علی نے فرمایا: خوف خدا، قران کریم پرعمل، قناعت اور قیامت کی آمادگی تقوے کی چار بنیادیں ہیں / خوف خدا نہ رکھنے والا عالم دین، دائرہ علم سے باہر ہے
اسلام اوردیگرادیان میں فراوان مشترکات موجود ہیں / دنیا کا پورا نظام صلح و دوستی پر قائم ہے
یونیورسٹیز کے تعلیمی نظام سے شیخ طوسی اور آخوند خراسانی جیسی شخصیتیں نہیں تربیت پاسکتیں / ڈیگری اور مارکشیٹ کیلئے پڑھنے والے ملّا نہیں بن سکتے
مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنا مغرب کا ایجنڈا ہے / مسلمانوں کو لڑا کر اسلحہ فروخت کرنا دشمن کی سازش کا حصہ ہے
امریکہ، سعودیہ، امارات اور صدام حسین کی باقیات، عراق کو متزلزل کرنے کے درپہ ہیں
نوجوانوں کو شدت پسندی کا درس دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
۵۶ اسپشل قرآء کے درمیان مقابلہ