15 August 2019 - 20:13
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441063
فونت
عمران خان :
پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے قتل عام کے لئے آر ایس ایس کےغنڈوں اور دہشت گردوں کو کشمیر روانہ کردیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اگر ایسا ہونے دیا گیا تو نتائج خطرناک برآمد ہوں گے۔

بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے قتل عام کے لئے آر ایس ایس کےغنڈوں اور دہشت گردوں کو کشمیر روانہ کردیا ہے۔

عمران خان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکی صورتحال پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرمیں12 دن سے کرفیو نافذ ہے، پہلے سے بھارتی فوج کے زیر قبضہ علاقے میں اضافی دستے تعینات ہیں۔

آر ایس ایس کےغنڈوں کو کشمیر میں بھیجا جا رہا ہے، وادی میں مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہے، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نریندرمودی کے اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں