17 August 2019 - 14:52
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441076
فونت
جموں و کشمیر کے بارے میں حکومت ہندوستان کے تازہ ترین متنازعہ فیصلے کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعے کے روز بند دروازوں کے پیچھے منعقد ہوا۔

ایک ایسا اجلاس جو چین کی درخواست پر تشکیل پایا تاہم بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔حکومت ہندوستان نے پانچ اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا ہندوستان کی بی جے پی حکومت کی جانب سے کیا جانے والا یہ فیصلہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے لوگوں کے لئے مزید دشواریوں اور مسائل کا باعث بنا ہے اور اس فیصلے کے تحت اب اس علاقے میں غیر کشمری ہندوؤں کی نقل مکانی اور کشمیر میں زمین جائداد خریدے جانے کی راہ ہموار ہوگی۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام نے اس علاقے میں حکومت ہندوستان کے اس فیصلے کو اپنے خلاف اعلان جنگ سے تعبیر کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں