18 August 2019 - 13:07
News ID: 441082
فونت
ایمنسٹی انٹرنیشنل :
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں ہندوستانی حکومت کی کارروائیوں کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کومی نائیڈو نے ایک بیان میں کہا ہےکہ سیاسی بحران میں جموں و کشمیر کے عوام سے بہتر سلوک کیا جائے اور عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ ان کے انسانی حقوق دلوانے کے لئے اقدامات کرے۔

سیکرٹری جنرل نے کشمیری عوام کی گرفتاریوں اور حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے ہندوستان پر انسانی حقوق کے قانون کا احترام کرنے کے لیے زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی امن و سلامتی کا تحفظ کرنا سلامتی کونسل کے ارکان کی ذمہ داری ہے،انہیں چاہیے کہ شورش زدہ علاقے میں شہریوں کے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬