22 August 2019 - 09:01
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441117
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نےکہا کہ متحدہ عرب امارات مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام اور انسانیت کی دھجیاں بکھیرنے پر مودی کو اعزاز دینا چاہتا ہے، متحدہ عرب امارات کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے انسانیت کے قاتل مذہبی جنونی کو اعلیٰ اماراتی سویلین اعزاز دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی انسانیت کا قاتل ہے، وہ کس طرح متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز کا حقدار ہو سکتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کیا متحدہ عرب امارات مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام اور انسانیت کی دھجیاں بکھیرنے پر مودی کو اعزاز دینا چاہتا ہے، متحدہ عرب امارات کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مودی کو انسانیت کا قاتل جنونی انتہا پسند قرار دیکر عرب امارات میں داخلے پر پابندی اور مودی کو ناپسندیدہ قرار دیا جائے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان کشمیریوں کا درد محسوس کر رہے ہیں اور مودی کے ظلم و ستم و بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں جو انسانیت کا دم بھرتے نہیں تھکتی، کیا انہیں کشمیریوں کا قتل عام نظر نہیں آرہا یا اس لئے چپ ہیں کہ انہیں ڈالر ملنا بند ہو جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور قوانین کی دھجیاں اُڑا رہا ہے، مگر اس پر خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے، بھارت اقوام متحدہ کے قوانین کی پاسداری نہیں کر رہا تو پھر حکومت بھی بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرکے کشمیریوں کو نجات دلانے کیلئے قدم اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جہاد کا اعلان کرے، کشمیریوں کے دکھ درد میں شامل اور انہیں ہندوؤں انتہاپسندوں سے نجات دلا سکیں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں