24 August 2019 - 14:17
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441131
فونت
علامہ ریاض نجفی:
علامہ ریاض نجفی نے جمعہ کے خطبہ میں کہا: 57 اسلامی ممالک میں سے فقط اسلامی جمہوری ایران، اللہ کی عظمت پر یقین رکھتے ہوئے کسی کے آگے نہیں جھکتا اور آج تک اسی بناء پر امریکہ سمیت کسی ملک کے سامنے سرنگوں نہیں ہوتا، اللہ نے ایران کی ہمیشہ مدد کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ مسلمان جب تک قرآن مجید پر عمل پیرا رہے اور علمی فروغ جاری تھا، یونیورسٹیاں آباد تھیں تو یورپ سمیت پوری دنیا فرزندان توحید سے سیکھتی تھی مگر جب قرآن اور اسلامی تعلیمات کو بھلا دیا تو مسلمان یورپ کی غلامی میں چلے گئے۔ 57 اسلامی ممالک میں سے فقط اسلامی جمہوری ایران، اللہ کی عظمت پر یقین رکھتے ہوئے کسی کے آگے نہیں جھکتا اور آج تک اسی بناء پر امریکہ سمیت کسی ملک کے سامنے سرنگوں نہیں ہوتا۔ تاریخی شواہد گواہ ہیں کہ اللہ نے ایران کی ہمیشہ مدد کی ہے۔ چنانچہ دشمن کے حملہ آور طیارے فضاوں میں تباہ یا غائب ہو جاتے ہیں۔ جس کا جمی کارٹر کو بھی اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ 'اللہ ایران کے ساتھ' ہے۔

علی مسجد جامعہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ اس وقت اہم اسلامی ممالک مصائب و آلام کا شکار ہیں۔ یمن میں 3 لاکھ 20 ہزار بے گناہ عوام مارے گئے۔ بحرین میں 80 فیصد آبادی کے حقوق غصب کئے جا رہے ہیں۔ ظالم بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیر بدترین مظالم کا شکار ہے۔ سابقہ معاہدے یکطرفہ طور پر ختم کئے جا رہے ہیں۔ عالمی اداروں میں جب بھی بات ہو ہمیں فقط کشمیر ہی کی واپسی کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیئے بلکہ فیروز پور، جونا گڑھ، حیدر آباد اور دیگر علاقوں کو پاکستان میں شامل کرنے بھی تقاضا کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سفارتی اور عالمی سطح پر ناکامیوں کی اصل وجہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کا اللہ پر کماحقہ یقین نہیں۔ اس طبقے کے بیانات میں اللہ کا ذکر کم ہی ملتا ہے۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں