25 August 2019 - 19:43
News ID: 441141
فونت
ی جے پی سرکار نے کشمیر کے حوالے سے اپنی سازش کو تین مرحلوں میں عملی جامہ پہنایا۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مودی سرکار کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی سرکار نے کشمیر کے حوالے سے اپنی سازش کو تین مرحلوں میں عملی جامہ پہنایا۔

نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ بی جے پی کو مسلم اکثریتی ریاست میں پاکستان کے لیے ہمدردی بالکل پسند نہیں اس لیے اس نے انتہائی قدم اٹھانے کی سازش تیار کی اور اس سازش پرتین مرحلوں میں عمل کیا۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق سازش پر عملدرآمد کا آغاز جون 2018 میں اس وقت ہوا جب بی جے پی کشمیر کی حکومت سے اچانک علیحدہ ہو گئی، سازش کے دوسرے حصے پر عملدرآمد اس وقت ہوا جب گورنر نے ریاستی اسمبلی تحلیل کر دی۔ محبوبہ مفتی نے گورنر کو بھیجی گئی فیکس کی کاپی میڈیا پر ریلیز کر دی جس میں انہوں نے گورنر کو کہا تھا کہ وہ نئی حکومت بنانے کے لیے تیار ہیں جب کہ گورنر نے خط نہ ملنے کا بہانہ کر دیا۔

امریکی اخبار کے مطابق مودی سرکار حیلے بہانوں سے الیکشن ملتوی کرتی رہی اور اس گھناؤنی سازش کے تیسرے مرحلے میں 5 اگست کو آرٹیکل 370 ہی ختم کر دیا، کشمیر میں لاک ڈاؤن اور ہزاروں کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریاں بھی اسی مرحلے کا حصہ ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق بھارتی فوج کشمیر کے کاروباری رہنماؤں، انسانی حقوق کے ورکرز، منتخب نمائندوں، اساتذہ اور 14 سال تک کے طلبہ کو رات کی تاریکی میں گھروں سے اٹھا رہی ہے، انہیں فوجی جہازوں میں بھر بھر کر بھارت کے دوسرے شہروں کی جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬