27 August 2019 - 00:27
News ID: 441148
فونت
حرم امام حسین علیہ السلام میں شعبہ تبلیغ و تعلیم کے ذمہ دار نے استقبال ماه محرم  کیلئے حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے عظیم الشان دسویں نشست کے انعقاد کی خبر دی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، حرم امام حسین علیہ السلام میں شعبہ تبلیغ و تعلیم کے ذمہ دار حجت الاسلام شیخ فاهم ابراهیمی نے استقبال ماه محرم  1441 ھجری قمری کے موقع پر حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے عظیم الشان دسویں نشست کے انعقاد کی خبر دی ۔

حرم امام حسین علیہ السلام کی ویب سائٹ نے حجت الاسلام ابراهیمی کی جانب سے تحریر کیا کہ امسال یہ نشست گذشتہ برس سے زیادہ بارونق اور باشکوہ منعقد کی جائے گی کیوں کہ برجستہ و معروف خطباء ، مشھور مبلغین اور حوزات علمیہ کے بزرگان اس نشست کے موقع پر حرم مطھر حضرت امام حسین علیہ السلام میں حاضر ہوں گے ۔

انہوں نے مزید کہا: اس نشست کا اہم ترین حصہ مراجع تقلید کی نصیحتوں پر توجہ اور مرجعیت کی باتوں کو دینی باتیں سمجھنا ہے ، جیسا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام تمام ملت اسلامیہ کے لئے تھے اسی طرح مراجع تقلید کی باتیں بھی تمام مسلمانوں کے لئے ہوں گی ۔

حرم امام حسین علیہ السلام میں شعبہ تبلیغ و تعلیم کے ذمہ دار نے مزید کہا: طے ہے کہ تبلیغی باتیں دینی مرجعیت کی باتوں کے ھماھنگ کی جائیں گی ۔

حجت الاسلام ابراهیمی نے بیان کیا: مذکورہ نشست میں 500 مبلغین اور مبلغات شرکت کریں گے ، اور اس پروگرام میں معاشرہ سے منفی باتوں کے خاتمہ اور اس کے طریقہ پر گفتگو ہوگی ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬