‫‫کیٹیگری‬ :
27 August 2019 - 19:44
News ID: 441159
فونت
محرم الحرام کے دوران فوج اور رینجرز کی طلبی، موبائل فون سروس کی بندش، علمائے کرام کے بین الصوبائی داخلے اور ڈبل سواری پر پابندی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

رسا نویز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ کی زیر صدارت اجلاس، وفاقی وزیر داخلہ نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور ہوم سیکرٹریز سے محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کی زیرصدارت اسلام آباد سے ویڈیو لنک اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز شامل ہوئے۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران فوج اور رینجرز کی طلبی، موبائل فون سروس کی بندش، علمائے کرام کے بین الصوبائی داخلے اور ڈبل سواری پر پابندی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے میں محرم الحرام کیلئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے آگاہ کیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں طے ہونیوالے امور پر بھی وفاقی وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کابینہ کمیٹی کے ارکان ڈویژنل سطح پر دورے کر رہے ہیں اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔

وفاقی حکومت نے پنجاب سے موبائل جیمنگ اور فوج کی تعیناتی کے حوالے سے ڈیمانڈ مانگ لی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬