‫‫کیٹیگری‬ :
28 August 2019 - 14:13
News ID: 441163
فونت
آیت الله یعقوبی:
سرزمین عراق کے مشھور شیعہ عالم دین نے سیره اهل بیت سے متمسک ہوتے ہوئے ہر قسم کے اختلافات سے پرھیز کی دعوت دی  ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، صوبہ بابل کے بعض خطباء اور مقررین نے سرزمین عراق کے مشھور مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ محمد یعقوبی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

آیت الله یعقوبی نے اس ملاقات میں غدیر کے دن مومنین کے درمیان پڑھے گئے عقد اخوت و برادری کو جامعہ عمل پہنانے کی تاکید کی اور کہا: صیغہ عقد اخوت کی صورت یہ ہے کہ ایک شخص دوسرے شخص یہ کہتا ہے کہ «وَآخَيْتُكَ في اللهِ، وَصافَيْتُكَ في اللهِ، وَصافَحْتُكَ في اللهِ ...» اس مبارک دن میں کہ امیر المومنین علی (علیه السلام) رسول الله (صلی الله علیه و آله) کے خلیفہ کے عنوان سے مومنین کے درمیان منتخب ہوئے اخوت ، برادری، مہربانی ، الفت و ھمبستگی ولایت پر ایمان و یقین کی نشانی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال نے عید غدیر خم کو عقد اخوت کے ذریعہ تمام عیدوں پر برتری دی ہے ، اس عقد کا واضح ترین نقطہ وہ لمحہ ہے جب ایک شخص دوسرے شخص کے ہاتھوں کو پکڑ کر کہتا ہے «أَسْقَطْتُ عَنْكَ جَميعَ حُقُوقِ الاُخُوَّةِ ...» اس عقد کے نتیجہ میں معاشرہ میں کسی قسم کا جھگڑا رونما نہیں ہوگا اور معاشرہ تکامل و آبادنی کی جانب قدم بڑھائے گا  ۔

اس عراقی عالم دین نے واضح طور سے کہا: جب مرسل اعظم حضرت محمد (صلی الله علیه و آله و سلم) نے مکہ سے مدینہ کی جانب ہجرت فرمائی تو اپ نے سب سے پہلا کام یہ کیا کہ مھاجرین اور انصار کے درمیان " عقد اخوت " یعنی برادری کا صیغہ پڑھا کیوں کہ ترقی اور عزت کے حصول کا یہ بہترین راستہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: افسوس معاشرہ، سیره اهل بیت (علیهم السلام) سے بہت دور زندگی بسر کررہا ہے ، لہذا ذاکرینِ امام حسین(ع)، لوگوں کو اختلافات سے جو خداوند متعال کی یاد سے دوری کا سبب ہے پرھیز کرنے کی دعوت دیں ۔ /۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬