31 August 2019 - 16:55
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441182
فونت
مرجع تقلید نجف اشرف کے نمائندہ نے حرم امام حسین علیہ عراق کی جانب سے ایک ھزار حفاظ قران کریم کی تربیت کئے جانے پر مبارکباد پیش کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله بشیر نجفی کے نمائندہ حجت الاسلام شیخ علی نجفی نے حرم امام حسین علیہ عراق کی جانب سے ایک ھزار حفاظ قران کریم کی تربیت کئے جانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا:  یہ عمل عراقی معاشرے میں قرانی ثقافت کی توسیع کا سبب ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا: عصر حاضر میں حفاظ قران کریم کی تربیت اور اس راہ میں حرکت ہمارے لئے ضروری ہے کیوں کہ یہ عمل معاشرہ کی دینی اور اخلاقی حقائق پر اثر انداز ہے ۔

حضرت آیت الله نجفی کے نمائندہ نے واضح طور سے کہا کہ حفاظ قران کریم کی تربیت در حقیقت اسلام محمدی (صلی الله علیه و آله و سلم)  کی خدمت ہے ۔

حجت الاسلام نجفی نے قران کریم کو الھی منشور اور انسان کی فردی و سماجی حیات کا ضامن جانا اور کہا کہ ہمیں قران کریم کو صحیح طریقہ سے اور اہل بیت اطھار (علیهم السلام) کے مطابق سمجھنا چاہئے کیوں کہ وہ بہتر قران کے احکامات و اسرار سے اگاہ ہیں ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں