31 August 2019 - 17:46
News ID: 441185
فونت
ہندوستان کی مرکزی وزارت داخلہ نے ریاست آسام کے لئے قومی شہری رجسٹر این آر سی کی آخری فہرست جاری کردی ہے جس میں انیس لاکھ سے زائد لوگوں کی شہریت ختم کردی گئی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبروں کے مطابق این آر سی کی فہرست میں شامل ہونے کے لئے تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد لوگوں نے درخواست جمع کرائی تھی جن میں سے تین کروڑگیارہ لاکھ لوگوں کو شہریت کے لئے جگہ ملی جبکہ انیس لاکھ سے زائد لوگوں کو اس فہرست سے خارج کردیا گیا ہے -

جن انیس لاکھ لوگوں کو این آر سی کی آخری فہرست سے خارج کردیا گیا ہے ان میں بیشتر بنگالی بولنے والے مسلمان ہیں -

فائنل لیسٹ جاری کئے جانے کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں -

این آر سی کے اسٹیٹ کوآرڈینٹر پرتیک ہجیلا نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے نام این آر سی کی آخری فہرست میں شامل نہیں ہیں وہ فارنرس ٹریبونیل کے سامنے اپنی اپیل دائر کرسکتے ہیں -

ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جنھوں نے اپنے کاغذات جمع ہی نہیں کرائے تھے یا ان کے کاغذات نامکمل تھے -

جن لوگوں کے نام این آر سی کی فہرست سے نکالے گئے ہیں ان میں بیشتر بنگالی زبان بولنے والے مسلمان شامل ہیں جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو انگریزوں کے دور میں اور انیس سو اکہتر کی بنگلہ دیش کی جنگ میں ریاست آسام میں آکر آباد ہوئے تھے -

اس درمیان آسام اسمبلی کے ایک رکن اننت کمار مالے بھی شہریت کی اس لیسٹ سے محروم ہوگئے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬