01 September 2019 - 08:43
News ID: 441186
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ کشمیریوں کی لاشوں پر کھڑے مودی کو عرب ممالک کا ایوارڈ دینا مظلوموں کے خون سے غداری ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، بھارت نے جنوبی ایشیاء کو آتش فشاں کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ مسلسل فوجی کرفیو میں شہید ہونیوالوں کو گھروں میں دفن کیا جا رہا ہے، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا المیہ ہے۔ مسئلہ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ بھارت کی فاشسٹ پالیسیوں نے عالمی امن خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سنگین صورت حال پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے۔ اقوام متحدہ طاقتور ملکوں کا کلب بن چکی ہے۔ 90 لاکھ کشمیری انصاف اور آذادی کے منتظر ہیں۔

سنی اتحاد کونسل آزاد کشمیر کے صدر مولانا عبدالخالق سے ملاقات کے دوران صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ہندو انتہا پسندی سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کیخلاف کشمیریوں کیساتھ ہے۔ مظلوم اور محکوم کشمیریوں کے ساتھ ہمارا غیرمتزلزل اور لازوال رشتہ ہے۔ مودی نفرت کا بیوپاری اور موت کا سوداگر بن چکا ہے۔ 25 روزہ طویل لاک ڈاون نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بھارت کو سبق سکھانے کیلئے 65 والے جذبے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ کشمیریوں کی لاشوں پر کھڑے مودی کو عرب ممالک کا ایوارڈ دینا مظلوموں کے خون سے غداری ہے۔ کشمیر کی سنگین صورت حال پر عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی ایٹمی جنگ کا موجب بن سکتی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬