02 September 2019 - 11:58
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441199
فونت
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ:
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے حزب اللہ کی دفاعی طاقت اور قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت نے ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کا عہد اور عزم کررکھا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی المنار سے رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کی دفاعی طاقت اور قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت نے ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کا عہد اور عزم کررکھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق محرم الحرام کی دوسری شب میں حزب اللہ کے نائب سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو روکنے کے لئے اہم کردار ادا کیا اور اسلامی مزاحمت اسرائیل کے ہر حملے کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ حزب اللہ کا اپنی دفاعی طاقت کو مضبوط اور محفوظ بنانے کا سلسلہ جاری رہےگا۔ اسرائیل نے شام میں جنگی قواعد کو بدلنے کی کوششش کی جو ناکام بنادی گئی اور مستقبل میں بھی اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنادیا جائےگا۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں