03 September 2019 - 15:56
News ID: 441208
فونت
حجت الاسلام سید حسن نصراللہ :
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کو اس کی اشتعال انگیزی پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف صیہونیوں کے ہر طرح کے اشتعال انگیز اقدام کا منہ توڑ جوا دیا جائے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات اپنے ایک خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ لبنان پر صیہونی حکومت کی جارحیت کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ کی تازہ کارروائی کے لئے لبنانی عوام حکومت اور فوج کی حمایت نے ثابت کردیا کہ صیہونیوں کے خطرات کا جواب دینے کے لئے حزب اللہ کے اقدام کو بھرپور حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے گذشتہ ہفتے بیروت کے جنوبی علاقے میں صیہونی حکومت کےڈرون طیاروں کے ناکام حملے کی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا لبنانی فوج اور استقامتی تحریک کی ہوشیاری سے اب لبنان کا کوئی بھی علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں صیہونی فوج اپنی من مانی کرسکے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ماضی میں مقبوضہ شبعا فارم کے اندر سے اسرائیل پر حملہ کیا جاتا تھا لیکن آج حزب اللہ کی فوجی طاقت میں اضافے کے پیش نظر ہم انیس سو اڑتالیس کی سرحدوں سے جن کو اسرائیل ریڈ لائن کہتاہے تل ابیب پر حملہ کریں گے۔

انہوں نے صیہونیوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یکم ستمبر دوہزار انیس کی تاریخ ذہن نشین کرلو کیونکہ اس دن لبنان کے دفاع کے لئےایک نئے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے جس میں حزب اللہ کے لئے کوئی بھی ریڈلائن نہیں ہے۔

اس درمیان یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ آہنی دیوار کی مانند امت اسلامیہ کا دفاع کررہی ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل عبد الملک الحوثی نے کہا ہے کہ لبنانی مزاحمت ایک مضبوط دیوار ہے جو امت اسلامیہ کا دفاع کر رہی ہے۔

سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے پیر کے روز اپنے خطاب میں صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ لبنان کی جوابی کاروائی کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے صیہونی دشمنوں کے مقابلے میں امت اسلامیہ کی آبرو اور عزت بچائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استقامت کے جیالوں نے اپنے جہاد کی تاریخ میں ایسا توازن قائم کیا ہے جس سے انسانی عزت و وقار محفوظ ہوا۔ سید عبدالملک الحوثی کا کہنا تھا کہ اگر لبنان اور فلسطین میں استقامت کی طاقت نہ ہوتی تو یقینی طور پر علاقے کے حالات کچھ اور ہی ہوتے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لبنان اور فلسطین میں مزاحمت نے اسرائیلی دھمکیوں کے خطرے کی سطح کم کر دی اسی لئے امت اسلامیہ کو ان کی قدر کرنی چاہئے۔

حزب اللہ لبنان نے اتوار کی شام مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں صیہونی فوج کی ایک گاڑی پر حملہ کرکے اس میں سوار سبھی صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہلاک ہونے والوں میں صیہونی فوج کا ایک سینیئر کمانڈر بھی شامل تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬