03 September 2019 - 23:43
News ID: 441213
فونت
آیت الله یعقوبی:
عراق کے ایک عالم دین نے بیان کیا ہے کہ بے بصیرت و منافق افراد کی طرف سے کسی قسم کا اقدام مومنین کی طرف سے شعائر حسینی کو انجام دینے میں موانع نہیں ہونا چاہیئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے نجف اشرف عراق کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مشہور و معروف عالم دین حضرت آیت الله شیخ محمد یعقوبی نے مڈیا کے فعال افراد و حج قافلہ کے علماء سے ملاقات میں بیان کیا : حسینی مواکب ، خیریہ ادارے ، دینی و سماجی تنظیموں کو چاہیئے کہ شعائر حسینی کے انجام دینے میں اخلاص رکھیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : کہ بے بصیرت و منافق افراد کی طرف سے کسی قسم کا اقدام مومنین کی طرف سے شعائر حسینی کو انجام دینے میں رکاوٹ نہیں ہونا چاہیئے اور اباعبدالله الحسین (علیه السلام) کی تحریک سے مختلف امور میں سبق حاصل کرنا  جیسے اپنی اصلاح ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور ظلم کے خلاف کھڑا ہونا اور مظلوموں کی مدد کرنا رکاوٹ نہ بنے ۔

عراق کے بزرگ عالم دین نے وضاحت کی : امام حسین علیہ السلام کے اصحاب اپنی قربانی پیش کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرتے تھے اور سید الشهدا (علیه السلام) کے راہ کے دفاع میں جان کا ہدیہ پیش کرنے کو نقصان نہیں جانتے تھے بلکہ کامیابی ، خداوند عالم کی رضایت اور نبی اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کی شفاعت حاصل کرتے تھے ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے آختمامی مرحلہ میں اس سال حج کے قافلہ کے علماء کی زحمتوں کی قدر دانی کی اور تمام مومنین سے درخواست کی ہے کہ تعالی کلمه «الله» کے سلسلہ میں اور اسلامی اصیل کی تبلیغ میں کسی بھی طرح کی کوشش کو انجام دینے میں کوتاہی نہ کریں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬