04 September 2019 - 13:08
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441216
فونت
او آئی سی:
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہیومن رائٹس کمیشن نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں کرفیو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج نے کشمیر کو سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

او آئی سی نے کہا کہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، صحافیوں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں کو جھوٹے الزامات پر گرفتار کیا جا رہا ہے اورکشمیر کی سیاسی قیادت کو بھی غیرقانونی طریقے سے قید کر رکھاگیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی او آئی سی نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان عالمی سطح پر تسلیم شدہ دو طرفہ مسئلہ ہے جس پر ہندوستان یک طرفہ طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔

او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنے اور کرفیو ختم کر کے مواصلاتی نظام کی فوری بحالی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں