04 September 2019 - 19:30
News ID: 441221
فونت
آیت الله نوری همدانی کی تقریر سے؛
حوزات علمیہ ایران کے نئے تعلیمی سال کا اغاز ، ۱۴ محرم مطابق ۱۴ ستمبر سے مدرسہ مبارکہ فیضیہ قم میں آیت الله نوری همدانی کی تقریر کے ساتھ ہوگا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزات علمیہ ایران کے نئے تعلیمی سال کا اغاز ، ۱۴ محرم مطابق ۱۴ ستمبر سے مدرسہ مبارکہ فیضیہ قم میں مرجع تقلید قم آیت الله نوری همدانی کی تقریر کے ساتھ ہوگا ۔

اس رپورٹ کے مطابق، حوزات علمیہ کے تعلیمی شعبہ نے نئے تعلیمی سال 99-98 ھجری شمسی کے پروگرام کا اعلان کیا ۔

اس پروگرام میں حضرت آیت الله نوری همدانی مہمان خصوصی کے طور سے شرکت کریں گے اور تقریر فرمائیں گے ۔

نیز اسلامی جمھوریہ ایران میں حوزات علمیہ کے ذمہ دار آیت الله علی رضا اعرافی تقریر کریں گے اور حوزات علمیہ میں تعلیمی شعبہ کے ذمہ دار حجت الاسلام والمسلمین رستم نژاد اپنے شعبہ کی مختصر رپورٹ پیش کریں گے ۔

اس پروگرام میں حیدرزاده اور میرباقری نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیں گے ۔

اڈیو/ ویڈیو رپورٹ اس پروگرام کا اہم ترین حصہ ہے ۔

حوزات علمیہ ایران کے نئے تعلیمی سال کے اغاز کا پروگرام، ۱۴ محرم مطابق ۱۴ ستمبر کو صبح 10:30 سے 12:40 تک مدرسہ مبارکہ فیضیہ قم میں منعقد ہوگا ۔

واضح رہے کہ ایران کے حوزات علمیہ ۱۵ محرم مطابق ۱۵ ستمبر بروز اتوار سے کھلیں گے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬