04 September 2019 - 20:15
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441224
فونت
علامہ وحید کاظمی:
ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومت کو اس مسئلہ پر بھرپور قوت کیساتھ فیصلہ کرنا چاہیئے، مسئلہ کشمیر محض بیان بازی سے حل نہیں ہوگا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ کربلا ہمیں ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کی حمایت کا درس دیتی ہے، کشمیر آج کی کربلا ہے، ہمیں مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یزید وقت کے جرائم بے نقاب ہوسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں پار کر دی گئی ہیں۔ ایک ماہ سے جاری مسلسل کرفیو کے باعث کشمیری اس وقت شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، محرم الحرام کے دوران بھی بھارتی فوج نے یزیدی فوج کی طرح لوگوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

علامہ وحید کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو اس مسئلہ پر بھرپور قوت کیساتھ فیصلہ کرنا چاہیئے، مسئلہ کشمیر محض بیان بازی سے حل نہیں ہوگا، اس کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں