05 September 2019 - 07:59
News ID: 441231
فونت
غرب اردن کے شہر الخلیل میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتنیاہو کے دورے سے قبل غاصب صیہونی حکومت کے فوجی بڑی تعداد میں اس علاقے میں تعینات ہوگئے ہیں تاکہ فلسطینیوں کے ہر طرح کے مظاہرے کو ناکام بناسکیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر الخلیل میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتنیاہو کے دورے سے قبل غاصب صیہونی حکومت کے فوجی بڑی تعداد میں اس علاقے میں تعینات ہوگئے ہیں تاکہ فلسطینیوں کے ہر طرح کے مظاہرے کو ناکام بناسکیں۔

صیہونی حکومت کا وزیراعظم نتنیا ہو اپنی انتخابی مہم اور غرب اردن میں بسائے گئے صیہونیوں کے ووٹ حاصل کرنے کی غرض سے بدھ کو اس علاقے کا دورہ کررہا ہے جہاں وہ الخلیل شہر کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ حرم ابراہیمی کے تقدس کو بھی پامال کرنے کی کوشش کرے گا۔

غرب اردن کے علاقے کے فلسطینی شہری نتنیاہو کے دورہ الخلیل سے سخت ناراض ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اس دورے کے خلاف مظاہرے کریں گے۔

الخلیل شہر کے ادارہ اوقاف نے نتنیاہو کے دورہ الخلیل پراپنا ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہےکہ نتنیاہو کا یہ اقدام سن دوہزار میں صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم اریل شارون کے دورہ بیت المقدس کی یاد دلاتا ہے۔

الخلیل شہر کے ادارہ اوقاف نے فلسطینیوں سے کہا کہ وہ الخلیل میں حرم ابراہیمی کی حفاظت کریں۔ سن دوہزار میں اریل شارون کے ذریعے بیت المقدس میں مسجد الاقصی کی بے حرمتی کئے جانے خلاف دوسری تحریک انتفاضہ شروع ہوگئی تھی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬