08 September 2019 - 09:16
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441244
فونت
محرم کا جلوس نکالنے والے عزاداروں پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ھندوستانی حکومت نے کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کردی، پابندیاں توڑ کر محرم کا جلوس نکالنے والے عزاداروں پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے۔

ھندوستانی کے زیر انتظام کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو 34 روز گزر گئے۔

ھندوستانی انتظامیہ نے محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی لگائی لیکن کرفیو، بندشوں اور پابندیوں کو توڑتے ہوئے امام حسین کے ماننے والوں نے سری نگر میں جلوس نکالا۔

جلوس کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے بھارتی فوج نے جلوس کے شرکاء پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ کی جس سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔

ھندوستانی فورسز نے جلوس کی کوریج کرتے صحافیوں پر بھی تشدد کیا اور ان کے کیمرے توڑ دیئے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں