12 September 2019 - 21:46
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441269
فونت
غزہ سے مقبوضہ فلسطین پر داغے جانے والے چند میزائلوں سے خوفزدہ صیہونی وزیر اعظم بنکر میں پناہ لینے پر مجبور ہوگیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو اشدود ٹاؤن میں اپنا انتخابی جلسہ اس وقت ادھور چھوڑ کر، پناہ گاہ میں بھاگنا پڑا جب غزہ سے داغے جانے والے میزائلوں کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

فلسطین کی مزاحمتی قوتوں نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم صیہونی بستیوں پر کئی میزائل فائر کیے تھے۔

صیہونی حکومت کے لڑاکا اور ڈرون طیارے، ہیلی کاپٹر اور توپ خانہ، حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار غزہ کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا چکا ہے۔

صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے دوران ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں