14 September 2019 - 14:41
News ID: 441279
فونت
کانگریس:
ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت سنگین بحرانی دور سے گذر رہی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کانگریس نےالزام لگایا ہے کہ مودی حکومت لوک سبھا انتخابات میں ملی عوامی حمایت کا ناجائز استعمال کررہی ہے اور اس نے جمہوریت کو انتہائی سنگین بحران کے دور میں لاکھڑا کیا ہے۔

کانگریس نے جمعہ کو ٹویٹر پر پارٹی صدر سونیا گاندھی کے حوالہ سے ٹویٹ کیا کہ ہماری جمہوریت کبھی اتنے سنگین بحران سے نہیں گزری ہے۔ لوک سبھا کے دوہزار انیس کے انتخابات میں ملی واضح اکثریت کا ناجائز استعمال ہورہا ہے اور خطرناک طریقہ سے جمہوریت سے کھلواڑ کیاجا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی پارٹی نے سونیاگاندھی کی تقریر کے دوران تصویر کےساتھ ایک پوسٹر بھی پوسٹ کیا ہے جس میں لکھاہے کہ ملک ان طاقتوں کو روکنے کے لیے ہماری طرف امیدکی نگاہوں سے دیکھ رہا ہے۔ یہ طاقتیں گاندھی جی، سردار پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اپنے نظریہ سے جوڑ نے کی کوشش کرکے اپنے مفاد میں ان کے پیغامات کو غلط طریقہ سے پیش کررہی ہیں-

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬