‫‫کیٹیگری‬ :
14 September 2019 - 15:35
News ID: 441282
فونت
آیت الله نوری همدانی:
مرجع تقلید قم نے یہ  بیان کرتے ہوئے کہ علماء اشرافی گری سے پرھیز کریں کہا کہ اہل حوزہ درس و تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرہ میں سیاسی و سماجی سرگرمیاں بھی انجام دیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے ایرانی حوزات علمیہ کئے نئے سال کے اغاز کے پروگرام میں جو اج صبح میں مدرسہ مبارکہ فیضیہ قم میں ایات عظام یزدی، حسینی بوشهری، اعرافی، خاتمی، فقیهی، فاضل لنکرانی، نجم الدین طبسی و بطحائی، حوزات علمیہ کے ذمہ دارن ، معروف اساتذہ اور طلاب و افاضل کی شرکت میں منعقد ہوا کہا: ہدایت کا پہلا مرحلہ، حوزہ علمیہ میں تعلیم حاصل کرنا ہے ۔

انہوں نے دینی علوم حاصل کرنے کے حوالے سے موجود روایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: طالب علم بننے کی پہلی شرط تعلیم کے حصول میں اخلاص ہے ، لہذا ہر طالب فقط و فقط خدا کے لئے تعلیم حاصل کرے ۔

آیت الله نوری همدانی نے تاکید کی: ہمیں اس بات پر یقین رکھنا چاہئے کہ ہم جس قدر کوشش کریں گے اسی قدر کامیابی نصیب ہوگی نیز میں زندگی میں نظم و ضبط بہت ضروری ہے ۔

انہوں نے طلاب کو سحر خیزی اور تہجد و معنویت کی تاکید کی تاکہ پروردگار ان پر عنایت کرسکے اور کہا: طلاب کو قم سے ھجرت کرنا چاہئے تاکہ لوگ دین سے اگاہ ہوسکیں ۔/۹۸۸/ ن

علماء معاشرہ میں سیاسی و سماجی سرگرمیاں انجام دیں | قم سے مھاجرت ضروری

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬