15 September 2019 - 16:27
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441287
فونت
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دورہ پاکستان کے دوران دو ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کے وعدے پر تاحال عمل نہیں کیا گیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی ڈائریکٹر سارہ بلال نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دورہ پاکستان کے دوران دو ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کے وعدے پر تاحال عمل نہیں کیا گیا بلکہ ان میں سے کچھ افراد کو سزائے موت سنا کر اس پر عملدر آمد شروع کر دیا گیا ہے۔

جسٹس پراجیکٹ پاکستان کے مطابق دنیا بھر میں کے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے جبکہ 7 ہزار کے قریب صرف عرب ممالک میں قید ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تین ہزار چار سو پاکستانی قید ہیں، جن میں سے اس سال تاحال ایک خاتون سمیت 26 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان میں 2 ہزار پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا، سعودی ولی عہد کے اعلان کے بعد کچھ پاکستانیوں کو رہائی بھی ملی تاہم اکثریت کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں