17 September 2019 - 11:10
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441298
فونت
ہندوستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس :
ہندوستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ کشمیر کا معاملہ سنگین ہے اور ضرورت پڑی تو میں خود کشمیرجاؤں گا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے کہا ہے کہ کشمیر کا معاملہ سنگین ہے اور ضرورت پڑی تو میں خود کشمیرجاؤں گا ۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے اور اس کے بعد کے حالات پر ہو رہی سماعت کے دوران ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے اس ملک کے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے کہا کہ یہ معاملہ سنگین ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو میں خود حالات کا جائزہ لینے سری نگر جاؤں گا۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ جموں وکشمیر کی جیلوں میں بند 18 سال سے کم عمر کے بچوں کی گرفتاری سے منسلک ہے اور حقوق اطفال کارکن اناکشی گانگولی نے کورٹ میں یہ معاملہ اٹھایا۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں