19 September 2019 - 21:33
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441319
فونت
محمد علی الحوثی :
انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے دہرے رویے پر تاکید کرتے ہوئے آرامکو حملے کی تحقیقات کے لئے ماہرین کی ٹیم سعودی عرب بھیجنے کے موقف کی مذمت کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمنی عوام کے خون سے زیادہ سعودی تیل پر اقوام متحدہ کی توجہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرامکو آئیل تنصیبات پر یمنی فوج کے ڈرون حملے یمن پر سعودی اتحاد کے مسلسل حملوں اور محاصرے کے جواب میں انجام پائے ہیں۔

محمد علی الحوثی نے یمن میں جارح اتحاد کے جرائم کو نظر انداز کرنے اور ان جرائم کی تحقیقات کرانے کے لئے ماہرین کی ٹیم یمن نہ بیجھنے اور جارح اتحاد کے اقدامات سے رونما ہونے والے انسانی المیے کی مذمت کی -

خبری ذرا‏ئع نے بدھ کو رپورٹ دی کہ اقوام متحدہ آرامکو آئل تنصیبات پر ہونے والے حالیہ حملے کی تحقیقات کے لئے ماہرین کی ایک ٹیم سعودی عرب روانہ کرے گا-

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون طیاروں نے سنیچر کو "دفاعی توازن ٹو" نامی ایک کارروائی میں مقامی ساخت کے دس ڈرون طیاروں سے سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کی بقیق اور خریص تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا-

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یمن کے مقامی ساخت کے ڈرون طیاروں کے ذریعے سعودی تیل کمپنی کی تنصیبات کی گہری فضائی نگرانی کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا ہے اور اس سے متعلق ثبوت و شواہد پہلی بار پیش کئے گئے ہیں۔

یحیی سریع نے مزید کہا کہ یمن کے جدید ڈرون طیارے کلسٹر وارہیڈز سے لیس چار راکٹوں کو نصب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے پریس کانفرنس میں سعودی عرب کے وزیر توانائی کے اس بیان کے بارے میں کہ سعودی عرب میں تیل کی پیداوار معمول پر آگئی ہے کہا کہ آرامکو کو ہونے والے نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہیں جو سعودی حکام بتا رہے ہیں۔

یحیی سریع نے یمن کے خلاف جارحیت کرنے والے ممالک خاص طور سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی دشمن کو جواب دینے میں ذرہ برابر بھی پس و پیش اور تامّل نہیں کریں گے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے بھی آرامکو آئل تنصیبات پر یمن کے حملوں کے باعث ہونے والی مذمتوں کا جواب دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر یمن پر جارحیت کو روکا نہ گیا تو جارح سعودی اتحاد کے خلاف آئندہ کی کارروائیاں مزید دردناک ہوں گی۔

تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ یمنیوں کی مذمت کے بجائے چند سال سے جاری جرائم اور قتل عام کی مذمت کریں۔

محمد عبدالسلام نے کہا کہ سعودی عرب کا تیل، یمن کے عوام کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں