19 September 2019 - 21:57
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441320
فونت
علامہ شہنشاہ حسین نقوی :
پاکستان کے معروف عالم دین اور خطیب نے کہا کہ آج یمن، شام، بحرین، نائجیریا، افغانستان اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کا خون مسلمان ہی بہا رہے ہیں جو کہ ایک بڑا المیہ ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ مسلمان یکجا ہوں اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں، کیونکہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہمیں باہم دست و گریباں کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : ہمارے بعض ناعاقبت اندیش سربراہان مملکت ان کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، لیکن ان کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ ہم ایک ہیں اور امریکہ و اسرائیل کی سازشوں سے ہوشیار ہیں،

امریکہ و اسرائیل انہی سازشوں کی وجہ سے آج یمن، شام، بحرین، نائجیریا، افغانستان اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کا خون مسلمان ہی بہا رہے ہیں جو کہ ایک بڑا المیہ ہے، ہمارے حکمرانوں اور رہنماؤں کو اس طرف سوچنا ہوگا کہ کون ہمارا دوست اور کون ہمارا دشمن ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے پرائے کی شناخت بھی کرنا ہوگی، کیونکہ اسلام دشمن قوتیں دین کا لبادہ اوڑھ کر اور اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے ہماری پیٹ میں خنجر گھونپ رہی ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں