‫‫کیٹیگری‬ :
21 September 2019 - 15:17
News ID: 441333
فونت
پاکستان کے سنی عالم دین:
تحریک صراط مستقیم کے زیرا ہتمام مرکز صراط مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبیٰ لاہور میں ”فضائل جہاد“ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک صراط مستقیم کے زیرا ہتمام مرکز صراط مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبیٰ لاہور میں ”فضائل جہاد“ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت الحاج محمد منیر احمد قادری نے کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف جلالی نے کہا کہ قیامت تک باطل کا غرور خاک میں ملانے کیلئے جہاد فرض کیا گیا، روئے زمین سے فساد اور بدامنی کو ختم کرنے کا قرآنی طریقہ جہاد ہے، کشمیروں نے آزادی کی طویل جدوجہد اپنے خون پسینے سے کی ان کی جدو جہد دہشتگردی کی نہیں بلکہ بھارتی ظلم سے بچاؤ کی تحریک ہے۔ ہم حکومت پاکستان سے دہشتگردوں کی مدد کیلئے سرحد پار جانے کا مطالبہ نہیں کر رہے ہم تو مظلوم کشمیری مسلمانوں کی عملی مدد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ پاکستان سے کوئی کشمیر جا کر جہاد کرے گا تو یہ کشمیریوں پر ظلم ہے ہم اس بیان کی مذمت کرتے ہیں یہ تو خود کشمیریوں سے پوچھنا چاہئے کہ یہ عمران خان کا بیان ظلم ہے یا ان کی مدد کیلئے جانا ظلم ہے۔

پاکستان کے اس سنی عالم دین نے جہادِ اسلامی کو مسلمانوں کی عزت وقار کی علامت و ضمانت جانا اور کہا: جہاد سے رخ موڑنے والوں کو ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جہاد ہرگز دہشتگردی نہیں دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ عورتوں، بچوں، مریضوں اور کمزوروں کیلئے جہاد کے دوران اسلام نرمی کا حکم دیتا ہے۔ مسلمانوں کی امان میں آنے والوں اور ذمیوں کیلئے اسلام نے تحفظ کے اصول وضع کیے ہیں۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬