22 September 2019 - 18:32
News ID: 441338
فونت
شیخ رشید احمد :
ہمیں امریکا پر نہیں بلکہ چین کی دوستی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کے لیے ہم مریں گے یا (دشمنوں) کو مار دیں گے۔ آزاد جموں و کشمیر کے سیکٹر بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکا پر نہیں بلکہ چین کی دوستی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں امریکا کی دوستی پر بھروسہ نہیں ہونا چاہیے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈا پاکستان کو ختم کرنا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جو کشمیر کے لوگوں کے ساتھ نہیں کھڑا ہوا وہ غدار وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں کشمیر کے لیے جنگ میں حصہ لوں اور سرحد پر شہید ہوکر واپس لوٹوں۔

شیخ رشید احمد نے اپنی ولولہ انگیز تقریر کے دوران نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرفروشی کے لیے تیار ہوجائیں۔

وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ خطاب سے حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور بھارت نے ہماری شہ رگ کو پکڑا ہے اگر ہم نے آج ان کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬