23 September 2019 - 10:31
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441347
فونت
تفتان میں ایران و پاکستان کے حکام کے اجلاس میں سرحد کے دونوں جانب خصوصی کاؤنٹرز کے قیام سمیت مختلف فیصلے کئے گئے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تفتان میں ایران اور پاکستان کے سول و عسکری اور کسٹمز حکام کا ایک روزہ مشترکہ اجلاس ہوا جس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب ناصر نے کی جبکہ ایرانی وفد کی قیادت میرجاوا کے مرزبان حیدرمریدی نے کی ۔

اجلاس میں مقدس ایام کے دوران ایران جانے والے زائرین کو خصوصی سہولیات اور زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرحد کے دونوں جانب 20 خصوصی کاونٹر کے قیام چہلم کے موقع پر زائرین کے لیے سرحدی گزرگاہ چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے ، زائرین کے قافلوں کی منظم نقل و حرکت زائرین کی آمد و رفت آسان بنانے کے لیے الگ راستے اور فوکل پرسن مقرر کرنے، دستاویزات گم ہونے پر زائرین کے لیے خصوصی ہنگامی دستاویزات کا حصول آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور زائرین کی بسوں کی حالت معیاری اور مطلوبہ ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے پر تفصیل سے گفتگو کی گئی ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں