26 September 2019 - 21:34
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441376
فونت
اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی )کے رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہونے والے او آئی سی کے رابطہ گروپ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

دوران اجلاس او آئی سی نے کشمیریوں کی شناخت اور جغرافیائی حیثیت میں تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت اور پیلٹ گنز کا استعمال بند کرے اور وادی سے کرفیو اٹھایا جائے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری امت مسلمہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مکمل طور پر متحد ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں