29 September 2019 - 23:21
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441397
فونت
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے علاقہ  نجران میں 500 کلو میٹر اندر " نصر من اللہ " فوجی کارروائی میں سعودی عرب کے 2000 سے زائد فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوج کے اعلی اہلکار نے ایک گفتگو میں کہا ہے کہ یمنی فوجی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے علاقہ  نجران میں 500 کلو میٹر اندر " نصر من اللہ " فوجی کارروائی میں سعودی عرب کے 2000 سے زائد فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے فوجیوں میں سیکڑوں فوجی سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

یمنی فوج کے اہلکار کے مطابق " نصر من اللہ  " فوجی کارروائی انصار اللہ کے سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کے اعلان جنگ بندی سے پہلے کی گئی اور فوجی حکمت عملی کے تحت اس کا اعلان اب کیا گیا ہے۔

یمنی فوج کے اہلکار کے مطابق قیدیوں کی جان کے تحفظ کے پیش نظر بھی اس وقت اعلان نہیں کیا گیا کیونکہ سعودی عرب کے جنگی طیارے بمباری کے ذریعہ قیدیوں کو ہلاک کردیتے ۔

انھوں نے کہا کہ اب سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے قیدی ہمارے پاس محفوظ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اگر یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جارحیت اور بربریت متوقف نہیں کی تو اسے تاریخی سبق سکھایا جائےگا۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں