‫‫کیٹیگری‬ :
30 September 2019 - 12:12
News ID: 441400
فونت
ایران و عراق میں ماہِ صفرالمظفر کا چاند نظر آگیا ہے جبکہ پاکستان و ہندوستان میں چاند نظر نہیں آیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں ماہِ صفرالمظفر کا چاند نظر آگیا ہے اس لئے آج30 ستمبر کو یکم صفر ہے جبکہ پاکستان و ہندوستان میں ماہِ صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے یکم صفر یکم اکتوبر بروز منگل کو ہوگی اور سالار شہیدان ابا عبداللہ الحسین (ع) اور آپ کے جانثاروں کا چہلم 20 اکتوبر بروز اتوار کو منیا جائیگا جبکہ ایران اور عراق سمیت دنیا کے زیادہ تر ممالک میں 19 اکتوبر کو چہلم سیدالشہدء(ع) منایا جائیگا۔

بیس صفر چودہ سو اکتالیس ہجری قمری مطابق انیس اکتوبر دوہزار انیس کو نواسہ رسول حضرت امام حسین ع اور آپ کے اصحاب باوفا کا چہلم ہے ۔ اربعین حسینی کے پروگراموں میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے زائرین کا جم غفیر عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی پہنچتا ہے۔

عراق کے سرکاری ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق گذشتہ برس تقریبا چودہ ملین زائرین نے اربعین مارچ میں شرکت کی تھی۔ اور اس سال عراق میں اربعین حسینی کی مناسبت سےاس ملک کے جنوبی علاقوں سے اربعین ملین مارچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬