‫‫کیٹیگری‬ :
30 September 2019 - 12:21
News ID: 441403
فونت
حفاظ کرام کے اعزاز میں تقریب امان میں منعقد کی گئی۔

رسا نیوز ایجنسی کی ای اخبار «القبس» سے رپورٹ کے مطابق، «الشفیع» قرآنی پروگرام میں کویت کے سفیر«عزیز الدیحانی» اور کویت و اردن کے اعلی حکام اور دیگر شخصیات شریک تھیں۔

الدیحانی نے حفظ قرآن پروگرام قرآن الشفیع کو عالمی فلاحی ادارے کا اہم پروگرام قرار دیا۔

انہوں نے پروگرام کے شرکاء اور منتظمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قرآنی دانشوروں کے کی کاوش سے اسلامی اور انسانی اقدار کی ترویج ہوگی۔

اردنی سفیر نے حفظ مکمل کرنے کرنے والوں کو مبارکبار پیش کرتے ہوئے کہا کہ حفاظ کرام دیگر افراد کے لیے بہترین آئیڈیل ہیں جو قرآنی تعلیمات کے زریعے بیداری پیدا کرسکتے ہیں۔

فلاحی اسلامی ادارے کے ڈائریکٹر«بدرالسمیط» نے کہا: الشفیع پروگرام اردن کے اہم ترین کامیاب پروگراموں میں شمار ہوتا ہے جس میں اب تک پانچ سو طلبا اور طالبات حفظ مکمل کرچکی ہیں اور ہزار دیگر کورس میں مصروف ہیں۔

انکا کہنا تھا: الشفیع پروگرام سال ۲۰۱۱ سے حفظ پر کام کررہا ہے اور مختصر مدت میں مخیرین کے تعاون سے پچیس ممالک میں ۷۵۰۰ حفاظ کی معاونت کرچکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مختلف ممالک میں ۳۵۰۰ قرآء بھی اس پروگرام سے استفادہ کرچکے ہیں۔

حفظ قرآن پروگرام «الشفیع» بین الاقوامی فلاحی کونسل کے تعاون سے مختلف ممالک میں شروع کیا گیا ہے اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے قرآنی تعلیمات کے فروغ میں کام لیا جا رہا ہے۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬