03 October 2019 - 13:31
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441426
فونت
مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر میں 9 سے 17 سالہ 144 بچوں کی گرفتاری کا اعتراف کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر میں 9 سے 17 سالہ 144 بچوں کی گرفتاری کا اعتراف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں بچوں کے حقوق کی سرگرم کارکن ایناکشی گنگولی اور سانتا سنہا کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت ہوئی جس میں کشمیر میں 5 اگست کے اقدام کے بعد سے بچوں کی گرفتاری پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے پٹیشن پر جموں کشمیر ہائی کورٹ کی جووینائل جیل کمیٹی سے رپورٹ طلب کی تھی، کمیٹی کی جانب سے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کشمیر میں اگست سے تاحال 144 بچوں کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 142 بچوں کو پوچھ گچھ اور تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا تاہم 2 بچے اب بھی جیل میں قید ہیں۔ گرفتار ہونے والے بچوں کی عمریں 9 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ ان بچوں پر جدوجہد آزادی کی معاونت کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں