06 October 2019 - 22:22
News ID: 441436
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری :
شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس بار زائرین کو زیادہ پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ہر سال زائرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے زائرین کو پیشگی منظوری کے بغیر عراقی ویزوں کے اجراء میں شدید مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کا سفارتخانہ اسلام آباد حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں 20 صفرالمظفر کو شرکت کرنے کیلئے جانے والے زائرین کو ویزے جاری نہیں کر رہا، جس کی وجہ سے عوام شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

وزیراعظم، وزیرخارجہ اور وزیر مذہبی امور سے اپیل ہے کہ وہ زائرین کو ویزہ دلانے میں مدد کریں اور تمام سفارتی ذرائع استعمال کریں۔

گزشتہ سال کی نسبت اس بار زائرین کو زیادہ پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ہر سال زائرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

لاہور کے عہدیداروں سے گفتگو میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ تفتان بارڈر کے ذریعے بائی روڈ عراق جانیوالے زائرین اس وقت کوئٹہ میں ہزاروں کی تعداد میں پہنچ چکے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق 20 ہزار افراد بائی روڈ ہر سال جاتے ہیں۔ جن میں سے 15 ہزار کے پاس تو ویزا کا امکان موجود ہے۔ باقیوں کو ابھی تک ویزا نہیں ملا۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ عراقی حکومت پیشگی اجازت کی پالیسی ختم کرے اور حکومت پاکستان اس حوالے سے اپنے سفارتی ذرائع کو استعمال کرکے عوام کو اس پریشانی سے نجات دلائے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬