‫‫کیٹیگری‬ :
10 October 2019 - 22:24
News ID: 441446
فونت
اربعین حسینی کے ملین مارچ میں شرکت کے لئے ایران کے راستے کربلائۓ معلی جانے والے جمہوریہ آذربائیجان کے چھے سو زائرین کے ایک قافلے نے مشہد مقدس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت کی جس کے بعد وہ عراق کے لئے روانہ ہوگیا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان کے 600 زائرین کے قافلہ نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہونے کے بعد حرم مطہر رضوی کے دارالرحمہ ہال کےمذہبی پروگرام میں بھی شرکت کی اور پھرآستان قدس رضوی کے غیرملکی زائرین کے ادارے کے سربراہ نے اس قافلے کو عراق کے لئے رخصت کیا

جمہوریہ آذربائیجان کے زائرین اربعین کے قافلے کے سربراہ جعفر حاجی اف، نے اس موقع پر کہا کہ آذربائیجان کے شیعہ ہرسال بڑی تعداد میں اربعین حسینی کی مشی یا ملین مارچ میں شرکت کرکے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے حضرت امام حسین علیہ السلام سے بہت کچھ حاصل کیا ہے اور اہل بیت علیہم السلام کا عشق ہمارے دلوں سے کبھی بھی کم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے مزید کہا: آذربائیجان میں 50 فیصد سے زیادہ شیعہ ہیں اور ان میں سے اکثریت اہل بیت علیہم السلام خصوصا حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے بہت زیادہ عشق و عقیدت رکھتے ہیں چنانچہ یہاں سے زیارت کرنے کے بعد آذربائیجا ن لوٹنے کے ایک ہی مہینے کے بعد دوبارہ ایران آنے کے لئے اپنا نام قافلے میں لکھوا دیتے ہیں

حاجی اف نے کہا: میں متعدد بار زیارتی قافلوں کے ساتھ مشہد مقدس کی زیارت سے مشرف ہوا ہوں اوراس دوران میں نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی بہت زيادہ کرامات کا مشاہدہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ امام علی رضا علیہ السلام ہمارے آقا و مولا ہیں اور خداوندعالم نے مجھے زائرین کی خدمت کی توفیق عطا کی ہے

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایسے زائرین کی خدمت کرکے جو برسوں سے امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے تڑپتے رہے ہیں خود میری زندگی میں انقلاب آگیا ہے کہا کہ جو بھی زائر جس حال میں بھی زندگی بسر کررہا ہوتا ہے وہ اپنی ساری جمع پونچی خرچ کرکے اس امید میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زيارت سے مشرف ہوتا ہے کہ اس دنیا میں آرام و سکون اور آخرت میں حضرت کی شفاعت اسے نصیب ہو گی اور یہی ان زائرین کی سب سے بہترین آرزو وتمنا ہے۔

آذربائیجان کے اس زائر نے کہا: ہمارا دو دن مشہد مقدس میں قیام تھا اور اس کے بعد کربلائے معلی کے لئےروانہ ہورہے ہيں تاکہ اپنے مولا و آقا حضرت امام حسین علیہ السلام کی زيارت سے مشرف ہوں اور دعا کرتے ہيں کہ آئمہ اطہار کی نظر کرم ہمارے شامل حال ہو ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬