12 October 2019 - 23:26
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441448
فونت
ایران کی سرحدوں سے 2 ملین زائرین عراق پہنچ گئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے ایران کی سرحدوں سے اب تک 2 ملین زائرین عراق پہنچ گئے ہیں ۔

ایرانی پولیس کے اعلی اہلکار حسین ساجدی نیا کا کہنا ہے کہ ایران کی 4 سرحدوں سے اب تک 2 ملین سے زائد زائرین عراق پہنچ گئے ہیں اور ایرانی سرحدوں سے زائرین کی کربلا کی سمت روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔

بیس صفر چودہ سو اکتالیس ہجری قمری مطابق انیس اکتوبر دوہزارانیس کو نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم ہے۔

اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ہرسال عراق اور پوری دنیا سے کروڑوں زائرین کربلائے معلی پہنچتے ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں