14 October 2019 - 22:38
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441462
فونت
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین:
ہندوستان کے مسلمان رہنما اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ہندوستان نہ کبھی ہندو راشٹرتھا نہ ہےاورنہ کبھی بنے گا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کےاس تبصرہ پرٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نےکہا تھا کہ ہندوستان ہندو راشٹرہے۔

اسد الدین اویسی نےکہا کہ بھاگوت ہندوستان کوہندو نام دے کر تاریخ نہیں مٹا سکتے۔ یہ کام نہیں کرے گا۔ وہ اس بات پرزورنہیں دے سکتے ہیں کہ ہماری تہذیب، عقائد، علاقہ اور ذاتی شناخت سبھی ہندو مذہب سےمنسلک ہیں۔ ہندوستان نہ کبھی ہندوراشٹرتھا، نہ ہےاورنہ کبھی بنے گا ۔

واضح رہے کہ منگل کوناگپورکے ریشمی باغ میں اپنےخطاب میں آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نےکہا تھا کہ قوم کی شان کے لئےکام کررہے سبھی ہندوستانی 'ہندو' ہیں۔ آرایس ایس سربراہ نےکہا تھا کہ آرایس ایس اپنےاس نظریے پرقائم ہے کہ ہندوستان ایک ہندو راشٹر ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں