15 October 2019 - 20:40
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441464
فونت
کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف احتجاج کرنے والی سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت درجنوں خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مبطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف احتجاج کرنے والی سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت درجنوں خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کشمیریوں کے حقوق پر شب خون مارنے کے ناپاک اقدام کیخلاف سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن ثریا اور بیٹی صفیہ کی قیادت میں درجنوں خواتین نے سری نگر میں تمام تر پابندیوں کو روندتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھی ہوئی تھیں اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس میں بھارت مخالف نعرے درج تھے۔

سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے کئی خواتین کی حالت غیر ہوگئی۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں