20 October 2019 - 21:03
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441473
فونت
فلسطین کی تحریک حماس نے چار صیہونی قیدیوں کی تصویریں شائع کر کے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت اس وقت فلسطینی استقامت کے مقابلے میں خود کو ہمیشہ سے زیادہ کمزور محسوس کررہی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس نے چار صیہونی قیدیوں کی تصویریں شائع کر کے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت اس وقت فلسطینی استقامت کے مقابلے میں خود کو ہمیشہ سے زیادہ کمزور محسوس کررہی ہے۔

المیادین ٹی وی نے سنیچر کو ایک ویڈیو جاری کیا جس میں چار اسرائیلی قیدیوں کو تحریک حماس کے عزالدین قسام بریگیڈ کی قید میں دکھایا گیا ہے ۔ اس ویڈیو کا عنوان ہے " تمھارے قیدی بدستور غزہ میں ہیں" ۔

اس ویڈیو میں عزالدین قسام بریگیڈ کہہ رہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کو فلسطینی استقامت کے جیلوں میں اپنے قیدیوں کے انجام کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور وہ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں ۔

درایں اثنا تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو اس بات پر تاکید ہے کہ صیہونی فوجی ، بہادر فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ایک حقیقی تبادلے کے بغیر آزاد نہیں ہوں گے۔تحریک حماس کے ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسرائیلی قیدیوں کے رشتیداروں کو غاصب صیہونی حکومت پر دباؤ ڈال کر اپنے جوانوں کی آزادی کی دستاویز حاصل کرنا چاہئے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں