‫‫کیٹیگری‬ :
22 October 2019 - 17:10
News ID: 441490
فونت
حجت الاسلام و المسلمین راجا ناصر عباس جعفری :
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ مقاومت کی کامیابیوں نے اربعین حسینی کے بے مثال اجتماع کا مقدمہ فراہم کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کے زیر اہتمام حرم امام حسین ؑکے خاتم الانبیاءہال میں منعقدہ دوسری سالانہ سید الشہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے مہمان خصوصی ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اربعین حسینی کا عظیم اجتماع مقاومت اسلامی کا مرہون منت ہے۔

انہوں نے کہا اگر مقاومت نہ ہوتی تو اربعین حسینی کا یہ عظیم اجتماع بھی نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مقاومت کی کامیابیوں نے اربعین حسینی کے بے مثال اجتماع کا مقدمہ فراہم کیا ہے۔

انہوں نے مزید فرمایا قیام امام حسین ع کا مقصد اور مخاطب امت اسلامی ہے۔

انہوں نے زیارت عاشورا کے پرنور جملات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جب ہم زیارت عاشورا میں قاتلین امام حسین ع کی مذمت کرتے ہیں تو ایک جگہ اس امت کی مذمت کرتے اور اس پر لعنت کرتے جس نے امام پر ظلم کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ غرض و غایت تشکیل و اصلاح امت محمدی ہے اور اربعین حسینی تشکیل امت کا مرحلہ ہے، ایک ایسی امت جس میں تمام انسانی فضائل بدرجہ اتم موجود ہوں جیسے اربعین حسینی کے اجتماع میں نظر آتے ہیں۔

انہوں نے حضرت زینب س کے اس پرنور اور بامعرفت جملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب سیدہ زینب س نے دربار یزید میں یزید کے جواب میں فرمایا تھا "میں نے سوائے جمال کے کچھ نہیں دیکھا"

انہوں نے فرمایا سیدہ زینب س اس ہمارے دور کو دیکھ رہی تھیں اور ان کی اس معرفت بھری گفتگو میں ہمارے زمانے کے حالات کی پیشگوئی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج آپ دیکھتے ہیں کہ اربعین حسینی کا اجتماع سوائے جمال اور خوبصورتی کے یہاں کچھ نظر نہیں آتا۔ ہر طرف اعلی انسانی صفات اور فضائل ہی نظر آتے ہیں۔

انہوں نے مقاومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ دور تشکیل امت کا مرحلہ ہے انہوں نے کہا ہم تشکیل امت کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ ایک ایسی امت جس میں ہر رنگ نسل قو۔

م قبیلے اور دین و مذہب کے لوگ شامل ہوں گے یعنی ایک عظیم انسانی معاشرہ تشکیل پارہا ہے۔ انہوں نے اس عنوان سے کہا کہ ہمیں اس مرحلے پر اپنی ذمہ داریوں کی پہچان کرنی اور ان کی ادائیگی کا اہتمام کرنا ہے۔

دوسری سالانہ بین الاقوامی سید الشہداء کانفرنس کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کے اختتام کا باقاعدہ اعلان فرمایا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬