22 October 2019 - 17:50
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441493
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسجد دین اسلام کا مرکز ہے اسی لئے امام خمینی رح نے فرمایا مساجد اسلام کے مورچے ہیں انہیں آباد رکھو۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے پڈ عیدن میں مسجد و امام بارگاہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دورہ کیا اور مقامی مومنین کو در پیش مشکلات پر گفتگو اس موقعہ پر مقامی مومنین نے پڈ عیدن میں عزاداری امام حسین علیہ السلام اور نماز جماعت و تعمیر مسجد کے پروگراموں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسجد دین اسلام کا مرکز ہے اسی لئے امام خمینی رح نے فرمایا مساجد اسلام کے مورچے ہیں انہیں آباد رکھو۔

انہوں نےکہا کہ ہمیں مساجد کی فعالیت اور سرگرمیوں میں مسجد نبوی اور سیرت پیغمبر اسلام ص کو اسوہ بنانا ہوگا۔ محراب یعنی میدان جنگ شیطان اور طاغوت کے مقابلے میں محراب بندگی خدا اور اطاعت الہی کا مقام ہے۔

انہوں نےکہا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کی فیملیز کے مطالبات آئین پاکستان اور قانون کے مطابق ہیں ارباب اقتدار معصوم بچوں اور بوڑھی ماؤں کے درد کو محسوس کریں۔

ٹیگس: مسجد اسلام
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں